جمعہ‬‮   12   ستمبر‬‮   2025
 
 

مقبوضہ کشمیر : بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں 2اور کشمیری نوجوان شہید

       
مناظر: 499 | 19 Jul 2023  

 

سرینگر19 جولائی (نیوز ڈیسک )غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع کپواڑہ میں 2 اور کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے مژھل میں تلاشی اور محاصرے کی پر تشدد کارروائیوں کے دوران شہید کیا۔ بھارتی فوجیوں نے تلاشی اور محاصرے کی یہ کارروائی چند دن قبل علاقے میں شروع کی تھی جو آخری اطلاعات ملنے تک جاری تھی۔
ادھر بھارتی فوجیوں نے ضلع پلوامہ کے علاقے سونہ بنجر میں رات کو گشت کرنے والے محکمہ جنگلات کے دو ملازمین جہانگیر احمد اور عرفان یوسف کو گولی مارکر شدید زخمی کر دیا ۔