سرینگر19 جولائی (نیو زڈیسک )غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں نامعلوم مسلح افراد نے دو غیر مقامی افراد کو گولیاں مار کر زخمی کر دیا گیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایک سینئر پولیس اہلکار نے میڈیا کو بتایا کہ نامعلوم مسلح افراد نے ضلع کے علاقے لال چوک میں دوبھارتی شہریوں کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔ انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے جہاں ان کی حالت بہتر بتائی جاتی ہے۔واقعے کے فوری بعد بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے حملہ آوروں کی تلاش کیلئے علاقے کا محاصرہ کر لیا ۔