منگل‬‮   19   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

دیرینہ تنازعہ کشمیر کو سفارتکاری کے ذریعے حل کیاجانا چاہیے :مسعود خان

       
مناظر: 433 | 19 Jul 2023  

 

واشنگٹن19 جولائی (نیوز ڈیسک )امریکہ میں پاکستان کے سفیرمسعودخان نے جنوبی ایشیا میں اسٹریٹجک توازن دوبارہ قائم کرنے اور اقوام متحدہ کے تسلیم شدہ دیرینہ تنازعہ کشمیر کو سفارت کاری کے ذریعے حل پر زوردیا ہے کہ تاکہ خطے میں امن قائم ہوسکے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مسعود خان ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں ڈپلومیسی فار ڈویلپمنٹ کے موضوع پر منعقدہ کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ یہ ضروری ہے کہ جنوبی ایشیا میں اسٹریٹجک توازن کو دوبارہ قائم کیا جائے اورقیام امن کی کوششیں جاری رکھی جائیں تاکہ یہ خطہ ممکنہ طورپر نیوکلیر فلیش پوائنٹ نہ رہے۔پاکستانی سفیر نے کہا کہ ہمیں جموں و کشمیر کے دیرینہ تنازعہ کو حل کرنے اور جوہری استحکام کو یقینی بنانے کے لیے دو طرفہ، تیسرے فریق اور کثیرالجہتی سفارت کاری کا سہارا لینا چاہیے۔ کانفرنس کا انعقاد انٹرنیشنل اکیڈمی آف لیٹرز نے کیا تھا، جو ثقافتی اور عوامی سفارت کاری سے متعلق ایک تھنک ٹینک ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0