منگل‬‮   19   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

شبیر احمد شاہ کو مسئلہ کشمیر پر انکے غیر متزلزل موقف کی مسلسل سزا دی جارہی ہے ، ساغر

       
مناظر: 609 | 20 Jul 2023  

 

اسلام آباد20 جولائی (نیوز ڈیسک ) کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے کنوینر اور ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی (ڈی ایف پی) کے قائم مقام چیئرمین محمود احمد ساغر نے پارٹی چیئرمین شبیر احمد شاہ کی غیر قانونی نظر بندی کے مجموعی طور پر 36 برس مکمل ہونے پر انکی ثابت قدمی اور عزم وہمت کو سلام پیش کیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق شبیر احمد شاہ گزشتہ سات برس سے نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں بند ہیں۔ انہوں نے مختلف بھارتی جیلوں اور عقوبت خانوں میں اب تک مجموعی طو رپر 36برس گزارے ہیں ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محمود احمد ساغر نے آج اسلام آباد میں جاری ایک بیان میںکہا کہ شبیر احمدشاہ تحریک مزاحمت کی علامت بن چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شبیر احمد شا ہ نے اپنے سیاسی نظریے کی پاداش میں زندگی کے 70 سالوں میں سے 36 سال مقبوضہ کشمیر اور بھارتی جیلوں میں گزارے۔انہوںنے کہا کہ شبیر احمد شاہ مسئلہ کشمیر کے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کی ہمیشہ وکالت کرتے رہے ہیں،انہوںنے بھارتی قبضے کو کبھی قبول نہیں کیا اور وہ اپنے نظر یے پر استقامت کے ساتھ ڈٹے ہوئے ہیں۔ محمود احمد ساغر نے کہا کہ شبیر احمد شاہ کو تنازعہ کشمیر کے حوالے سے انکے غیر متزلزل موقف کی مسلسل سزا دی جا رہی ہے، وہ تہاڑ جیل میں کئی امراض کا شکار ہو چکے ہیں لیکن اپنے موقف پر مضبوطی سے ڈٹے ہوئے ہیں اورہم ان کے صبر، استقامت اور عزم کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوںنے افسوس کا اظہار کیا کہ جیل حکام علالت کے باوجود انہیں طبی سہولیات فراہم نہیں کر رہے۔محمود احمد ساغر نے انسانی حقوق کے عالمی اداروں سے اس معاملے کا موثر نوٹس لینے کی اپیل کی۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0