جمعہ‬‮   12   ستمبر‬‮   2025
 
 

مودی حکومت کا بشارت پیری اور آغا شاہد کی کتب کو نصاب سے نکالنے کا منصوبہ

       
مناظر: 998 | 20 Jul 2023  

 

سرینگر 20 جولائی (نیوز ڈیسک )بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نریندر مودی کی بھارتی حکومت نے بشارت پیری کے ناول ”کرفیوڈ نائٹ “ اور آغا شاہد علی کی شاعری کو کشمیر یونیورسٹی کے نصاب سے ہٹانے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی حکام نے آغا شاہد علی کی شاعری اور ناول نگار بشارت پیر کے مذکورہ ناول کو پہلے ہی سری نگر کی کلسٹر یونیورسٹی میں ایم اے (انگلش) کے نصاب سے نکال دیا ہے اور حکام نے اب کشمیریونیورسٹی کے نصاب سے بھی دونوں کو ہٹانے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔
بشارت پیر اس وقت امریکہ میں مقیم ہیں جبکہ آغاشاہد علی بھی امریکہ بھی مقیم تھے جو2001میں وفات پا چکے ہیں۔