ہفتہ‬‮   16   اگست‬‮   2025
 
 

خیبر: تحصیل کمپاؤنڈ میں دھماکا، 4 پولیس اہلکار شہید، 2 خودکش حملہ آور ہلاک

       
مناظر: 434 | 20 Jul 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) خیبرکے باڑہ بازار میں تحصیل کمپاؤنڈکے قریب خودکش دھماکے کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔ پولیس کے مطابق خیبر کے باڑہ بازار میں تھانے کے مرکزی گیٹ کے قریب دھماکا ہوا جس کے بعد علاقے میں شدید فائرنگ بھی کی گئی۔ دہشت گردوں نے باڑا تھانے ، سی ٹی ڈی سیل اور سرکاری دفاتر پر مشتمل تحصیل کمپاؤنڈ میں گھسنے کی کوشش کی مگر ناکام رہے، پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا۔ نمائندہ جیونیوز کے مطابق باڑہ مارکیٹ میں دھماکےکے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 3 پولیس اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ پولیس کاکہنا ہےکہ دھماکا باڑہ تحصیل کمپاونڈ کے مرکزی گیٹ پر تلاشی کے دوران ہوا جس میں ابتدائی طور پر ایک اہلکار شہید ہوا۔ پولیس کے مطابق کمپاؤنڈ کے اندر باڑہ تھانہ، سرکاری اور دیگر اہم دفاتر ہیں جب کہ تھانے کے اندر سی ٹی ڈی سیل بھی ہے۔
آئی جی کے پی کی گفتگو
آئی جی خیبرپختونخوا اختر حیات کے مطابق کمپاؤنڈ پر دو دہشتگردوں نے حملہ کیا، ایک حملہ آور نے مرکزی گیٹ اور دوسرے نے عقب سے عمارت میں داخلےکی کوشش کی، اہلکاروں نے حملہ آوروں کو عمارت کے اندر داخل ہونے نہیں دیا گیا، اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں پولیس کی جوابی فائرنگ میں دونوں خودکش حملہ آور مارے گئے۔ آئی جی پولیس کاکہنا ہےکہ ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے حملہ آوروں کے اعضاء کے نمونے حاصل کرلیے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0