بدھ‬‮   17   ستمبر‬‮   2025
 
 

مقبوضہ کشمیر:بھارتی سی آر پی ایف اہلکار حرکت قلب بند ہونے سے ہلاک

       
مناظر: 352 | 21 Jul 2023  

 

سرینگر 21 جولائی (نیوز ڈیسک)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرکے ضلع اسلام آباد میں آج ایک بھارتی پیراملٹری اہلکار دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہو گیا ۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کی 164ویں بٹالین کااہلکار تنکیشور داس جمعہ کی صبح ضلع کے علاقے لارنو میں حرکت قلب بند ہونے سے ہلاک ہو گیا ۔ بھارتی ریاست آسام کے رہائشی سی آر پی ایف اہلکار کو لارنو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔