جمعہ‬‮   27   دسمبر‬‮   2024
 
 

نئی دہلی: محکمہ ریلوے نے صدیوں پرانی دو مساجد کی مسماری کاحکم دیدیا

       
مناظر: 785 | 22 Jul 2023  

 

نئی دلی 22جولائی (نیوز ڈیسک ) بھارتی ریلوے نے دارلحکومت نئی دلی میں واقع صدیوں پرانی دو مساجد کی مسماری کا حکمنامہ جاری کرتے ہوئے اس پر 15روز کے اندر اندر عملدرآمد کی ہدایت کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محکمہ ریلوے نے آج(ہفتہ) ایک نوٹیفکیشن جاری کیا جس میں بنگالی مارکیٹ مسجد اور تکیہ ببر شاہ مسجد کو پندرہ روز یا اس سے کم وقت میں مسمار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ریلوے نے دعویٰ کیا یہ دونوں مساجداسکی اراضی پر تعمیر کی گئی ہیں۔ محکمہ ریلوے نے دونوں مساجد کی انتظامیہ کو اس حوالے سے نوٹس جاری کر دیا ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق بابر شاہ تکیہ مسجد تقریباً چار سو برس پرانی ہے۔
مساجد کمیٹیوں کا بھی کہناہے کہ ایک مسجد ڈھائی سو برس جبکہ دوسری پانچ سو برس پرانی ہے۔
دریںاثنا دہلی وقف بورڈ نے ریلوے کے حکمنامے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس معاملے میں ہائیکورٹ سے رجوع کرے گا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0