بدھ‬‮   20   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

مقبوضہ جموں وکشمیر میں سیاسی جماعتوں کا محرم کے جلوسوں پر پابندی ہٹانے کا مطالبہ

       
مناظر: 939 | 24 Jul 2023  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مختلف سیاسی جماعتوں نے محرم الحرام کے جلوسوں پر پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے اگردیگر مذاہب کوتقریبات کی اجازت ہے تو محرم کے جلوسوں کی اجازت کیوں نہیں ہے؟
وادی کشمیر میں 1990کی دہائی سے محرم کے جلوسوں کی اجازت نہیں ہے۔نیشنل کانفرنس کے ترجمان نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں محرم کے جلوسوں پر پابندی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہاکہ جب دیگر مذہبی جلوسوں کی اجازت ہے تو محرم کے جلوسوں کی بھی اجازت دی جانی چاہیے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر امرناتھ یاترا اور جنم اشٹمی کے جلوسوں کی اجازت دی جاسکتی ہے اوران کو سہولت فراہم کی جا سکتی ہے تو محرم کے جلوسوں کی اجازت کیوں نہیں دی جاسکتی؟مقبوضہ جموں وکشمیر میں آٹھویں اور دسویں محرم کو روایتی جلوس سرینگر کے علاقے آبی گزرسے ہوتے ہوئے شہر کے اندرونی علاقوں سے گزرتا تھا، تاہم 1990کی دہائی میں وادی میں ان جلوسوں پر پابندی لگا ئی گئی تھی۔پیپلز ڈیموکریٹک فرنٹ کے چیئرمین حکیم محمد یاسین نے ایک بیان میں حکام پر زور دیا کہ وہ محرم کے روایتی جلوسوں کی اجازت دیں۔کانگریس لیڈر طارق حمید قرہ نے محرم کے دوران لوگوں کے لیے مناسب سہولیات کا مطالبہ کیا۔انہوں نے یہ مطالبہ شیعہ برادری کے سرکردہ ارکان کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے محرم الحرام کے انتظامات کے حوالے سے حکام کی غفلت پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان پر زور دیا کہ وہ جنگی بنیادوں پر جامع منصوبہ بندی کریں تاکہ محرم کے بابرکت مہینے میں عوام کو ہر سہولت کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0