بدھ‬‮   20   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

سانبہ : بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں ایک اور کشمیری نوجوان شہید

       
مناظر: 618 | 25 Jul 2023  

 

سرینگر 25جولائی (نیوز ڈیسک )غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع سانبہ میں ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا ہے ۔

بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے نوجوان کو پیر کی شب ضلع کے علاقے رام گڑھ میں شہید کیا۔ بی ایس ایف جموں کے ایک عہدیدار نے میڈیا کو بتایا ہے کہ رام گڑھ میں تلاشی کی کارروائی کے دوران ایک کشمیری کو گولی مارکر قتل کر دیاگیا ہے ۔
ادھر قابض حکام نے بتایا ہے کہ جموں شہر کے قلب میں واقع کچی چھائونی کے علاقے میں دھماکے کی آواز سنی گئی ہے۔ تاہم فوری طورپرکسی جانی یامالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ۔ پولیس کی ایک پارٹی نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0