بدھ‬‮   20   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

کل جماعتی حریت کانفرنس کی مقبوضہ کشمیر میں جاری قتل وغارت اوردیگر بھارتی مظالم کی مذمت

       
مناظر: 732 | 26 Jul 2023  

 

سرینگر26جولائی(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارتی فوجیوں کی طرف سے جاری قتل وغارت، گرفتاریوں اور دیگر مظالم کی شدید مذمت کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق عبدالاحد پرہ، غلام محمد خان سوپوری، ڈاکٹر مصعب، جموں و کشمیر مسلم کانفرنس، جموں و کشمیر ڈیموکریٹک یوتھ فورم، جموں و کشمیر جسٹس لیگ فورم اور جموں و کشمیر ڈیموکریٹک موومنٹ سمیت کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں اور تنظیموں نے سرینگر میں جاری اپنے الگ الگ بیانات میں کہا ہے کہ بھارتی فوجیوں نے گزشتہ دو ہفتوں میں 11بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیا۔ انہوں نے کہاکہ قتل و غارت، تشدد اور گرفتاریاں کشمیری عوام کے جذبہ آزادی کو دبانے میں ناکام رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر اس کے منطقی انجام تک جاری رہے گی۔حریت رہنمائوں اور تنظیموں نے مقبوضہ علاقے میں محرم الحرام کے جلوسوں پر پابندی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نریندر مودی کی زیر قیادت فرقہ پرست بھارتی حکومت کے مسلم دشمن ایجنڈے کی مذمت کی۔انہوں نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ، شبیر احمد شاہ، محمد یاسین ملک، آسیہ اندرابی، نعیم احمد خان، ایاز محمد اکبر، شاہد الاسلام، معراج الدین کلوال، پیر سیف اللہ، فاروق احمد ڈار، فہمیدہ صوفی، ناہیدہ نسرین، مشتاق الاسلام، مولوی بشیر احمد عرفانی، بلال صدیقی، امیر حمزہ، محمد یوسف میراور محمد رفیق گنائی سمیت تمام حریت رہنمائوں اورکارکنوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔حریت ہنمائوں اور تنظیموں نے کہا کہ کشمیری عوام تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ بھارتی حکومت اپنی ہٹ دھرمی ترک کرے اور دیرینہ تنازعے کے حل کے لیے اقدامات کرے۔ انہوں نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ جموں ومیں بھارتی ریاستی دہشت گردی پر اپنی خاموشی ترک کرے اور بھارت کو تنازعہ کشمیر حل کرنے پر مجبور کرے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0