بدھ‬‮   20   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

کشمیری عوام بھارتی تسلط سے اپنے مارد وطن کی آزادی کے لیے جدوجہد کررہے ہیں: محمود ساغر

       
مناظر: 247 | 26 Jul 2023  

 

اسلام آبا د 26جولائی(نیوز ڈیسک ) کل جماعتی حریت کانفرنس کی آازاد جموں وکشمیر شاخ کے کنوینیر محمود احمد ساغر نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیرکے عوام کربلاکے عظیم پیغام سے متاثرہوکر بھارتی تسلط سے اپنے مارد وطن کی آزادی کے لیے جدوجہد کررہے ہیں کیونکہ واقعہ کربلا ہمیں ظلم کے خلاف جدوجہد، انسانی اقدار اور انسانی حقوق کے تحفظ کا درس دیتاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محمود احمد ساغر نے اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام خاص طور پر گزشتہ سات دہائیوں سے بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں ظلم و تشدد، محاصروں اور گرفتاریوں کا سامنا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مقبوضہ علاقے میں محرم کے جلوسوں پر بھارت نے پابندیاں عائد کررکھی ہیں جبکہ گھروں پہ چھاپے مار کر گرفتاریاں کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کربلا ظلم و ستم کے خلاف ایک بھرپور جدوجہد کا پیغام دیتاہے اور یہ معرکہ نہ صرف مسلمانوں بلکہ جذبہ حریت رکھنے والے تمام انسانوں کے لیے ایک سبق ہے۔ واقعہ کربلانے ثابت کیا ہے کہ سچائی اورحق کی قوتیں ہی باطل کے مقابلے میں ڈٹ سکتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مقبوضہ جموں و کشمیرمیں گزشتہ طویل عرصے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے اور مسلمانوں پر محرم الحرام کے جلوس نکالنے اور اجتماعات پربھی پابندی ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت نے چار سال قبل مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد مظلوم کشمیریوں پر ڈھائے جانیوالے مظالم میں کئی گنا اضافہ کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کشمیری اپنے ناقابل تنسیخ حق ، حق ارادیت کے حصول کیلئے اپنی پر امن جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں اور بھارتی فوج کے مظالم سے ان کے حوصلوں میں کوئی کمی نہیں آئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم کربلاکے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے باطل کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔ ہمیں اسی طرح کا حوصلہ اور جذبہ پیدا کرنا ہوگا اور صبر و استقامت سے کام لیناہوگا۔ بھارت کب تک ظلم و ستم ڈھاتا رہے گا۔ وہ دن دورنہیں جب کشمیریوں کو فتح اورآزادی نصیب ہوگی۔
دریں اثناء جموں کشمیر ڈیموکریٹک یوتھ فورم کے وائس چیئرمین عمیرالااسلام نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں پر زوردیاہے کہ وہ کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ،محمد یاسین ملک ،شبیر احمد شاہ، نعیم خان،راجا معراج الدین کلوال ،پیر سیف اللہ اور دیگر حریت رہنمائوں اورکارکنوں کی رہائی کے لیے کردار ادا کریں ۔ انہوں نے مسلم لیگ کے رہنما اسداللہ پرے پرکالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کرنے کی شدید مذمت کی۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0