اتوار‬‮   17   اگست‬‮   2025
 
 

ملکی سلامتی کی معلومات کے انکشاف پر 5 سال سزا ہوگی: آرمی ایکٹ ترمیمی بل سینیٹ سے منظور

       
مناظر: 936 | 27 Jul 2023  

 

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) سینیٹ نے آرمی ایکٹ ترمیمی بل منظور کر لیا۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی سربراہی میں سینیٹ کا اجلاس ہوا جس میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے آرمی ایکٹ ترمیمی بل منظوری کے لیے پیش کیا جسے ایوان نے منظور کرلیا۔
بل کے متن کے مطابق قانون کے ماتحت فوجی اہلکار سیاسی سرگرمی میں حصہ نہیں لے گا، متعلقہ اہلکار ریٹائرمنٹ، استعفیٰ اور برطرفی کے 2 سال بعد تک سیاسی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکے گا، حساس ڈیوٹی پر تعینات اہلکار 5 سال تک سیاسی سرگرمی میں حصہ نہیں لے گا جب کہ سیاسی سرگرمی میں حصہ لینے پرپابندی کی خلاف ورزی پر 2 سال تک سزا ہوگی۔بل کے تحت الیکٹرانک کرائم میں ملوث فوجی اہلکار جس کا مقصد پاک فوج کوبدنام کرنا ہو اس کے خلاف الیکٹرانک کرائم کے تحت کارروائی ہوگی، آرمی ایکٹ کے تحت کوئی اہلکار اگرفوج کو بدنام کرے یا اس کے خلاف نفرت پھیلائے، اسے 2 سال تک قید اور جرمانہ ہوگا۔
بل میں کہا گیا ہےکہ سرکاری حیثیت میں ملکی سلامتی اور مفاد میں حاصل معلومات کے غیر مجاز انکشاف پر 5 سال تک سخت سزا دی جائے گی، پاکستان اور افواج پاکستان کے مفادکے خلاف انکشاف کرنے والے اہلکار سے آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ کے تحت نمٹا جائے گا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0