بدھ‬‮   20   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

شبیر شاہ کی طر ف سے مقبوضہ کشمیرمیں بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کی مذمت

       
مناظر: 711 | 27 Jul 2023  

سرینگر 27جولائی (نیوز ڈیسک )کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طورپر نظربند سینئر رہنما اور جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے چیئرمین شبیر احمد شاہ نے کشمیری نوجوانوں کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران بھارتی فورسز نے بڑی تعداد میں کشمیریوں جن میں بیشتر نوجوان شامل ہیں کو گرفتار کرلیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق شبیر احمد شاہ نے نئی دلی کی تہاڑ جیل سے جاری ایک پیغام میں کہا کہ مودی کی زیر قیادت بھارتی حکومت کو یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ اس طرح کے ہتھکنڈوں کے ذریعے کشمیریوں کے جذبہ حریت کو کمزور نہیں کیاجاسکتا ۔انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کے پیروکار ہونے کی حیثیت سے کشمیری مسلمان عصر حاضر کے یزیدوں کے سامنے جھکنے کیلئے ہرگز تیار نہیں ہیں۔کشمیریوں کی جاری تحریک آزادی کو اس کے منطقی انجام تک پہنچانے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے شبیر احمد شاہ نے کہا کہ کئی دہائیوں سے جاری بھارتی مظالم کا سامنا کرنے کے باوجود مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام اپنی منصفانہ جدوجہد کو ہر قیمت پر جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0