جمعہ‬‮   12   ستمبر‬‮   2025
 
 

مقبوضہ جموں وکشمیر : بھارتی پولیس نے پی ایچ ڈی سکالر کو من گھڑٹ الزام میں گرفتار کر لیا

       
مناظر: 590 | 27 Jul 2023  

سرینگر (نیوز ڈیسک )بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی پولیس نے آج ضلع کولگام میں ایک پی ایچ ڈی سکالر کو من گھڑت اور جھوٹے الزام میں گرفتار کر لیا ۔
کشمیر میڈیاسروس پی ایچ ڈی سکار کو ایک عسکری تنظیم کیلئے کام کرنے کے مضحکہ خیز الزام میں گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے اسی الزام میں مزید دو نوجوانوں کو بھی گرفتار کرلیا۔پولیس نے اپنے ایک ٹویٹ میں پی ایچ ڈی سکالر کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے گرفتار سکالر نے پوچھ گچھ کے دوران اپنا کوڈ نام ڈاکٹر سبیل بتایا ہے۔

یاد رہے کہ بھارتی پولیس نے اپریل 2022 میں کشمیر یونیورسٹی کے ایک پی ایچ ڈی اسکالرعبدالاعلیٰ فاضلی کو گرفتار کیا تھا۔ سرینگر کے رہائشی عبدالاعلیٰ فاضلی کو ”غلامی کی زنجیریں ٹوٹیں گی“ کے عنوان سے ایک مضمون لکھنے کی پاداش میں گرفتار کیا گیا تھا جو 2011میں نیوز پورٹل ”کشمیر والا“ میں شائع ہوا تھا۔ پولیس نے قبل ازیں کشمیر والا کے ایڈیٹر فہد شاہ کو بھی گرفتار کیا تھا۔عبدالاعلیٰ فاضلی اور فہد شاہ تاحال بند ہیں۔