جمعہ‬‮   12   ستمبر‬‮   2025
 
 

مقبوضہ جموں وکشمیر:بھارتی پولیس نے ضلع اسلام آباد سے ایک نوجوان گرفتار کر لیا

       
مناظر: 437 | 27 Jul 2023  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک )بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جمو ں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے مقبوضہ وادی کے جنوبی ضلع اسلام آبادسے آج ایک نوجوان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس اور بھارتی فوج کی راشٹریہ رائلفلز کے اہلکاروں نے لیاقت احمد نامی نوجوان کو ضلع کے علاقے وپزنWopzan.میں تلاشی کی ایک مشترکہ کارروائی کے دوران گرفتار کیا۔
بھارتی فورسز نے نوجوان کی غیر قانونی گرفتار ی کا جواز فراہم کرنے کیلئے اس پر ایک عسکریت پسند تنظیم کے ساتھ وابستہ ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔