سرینگر(نیوز ڈیسک )بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما مولانا مسرور عباس انصار ی نے بھارتی حکومت پر زور دیا کہ وہ مختلف جیلوں میں نظر بند تمام مذہبی رہنماؤں کو رہا کرے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مولانا مسرور عباس انصار ی نے سرینگر میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ مقبوضہ علاقے میں نماز عید کے بڑے بڑے اجتماعات پر عائد پابندی بھی ختم کی جانی چاہیے۔ انہوںنے کہا کہ کشمیری آزادی ، وقار اور عزت کے ساتھ جینا چاہتے ہیں۔
مولانا مسرور عباس انصاری نے مزید کہا کہ حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ نے ہمیں ظلم اور ناانصافی کے خلاف کھڑے ہونے کا درس دیا ہے۔
مولانا مسرور عباس کا تمام نظر بند مذہبی رہنماؤں کی رہائی کا مطالبہ
مناظر: 698 | 27 Jul 2023