اتوار‬‮   22   ستمبر‬‮   2024
 
 

اسلام قبول کرنے والی آئرش گلوکارہ انتقال کرگئیں

       
مناظر: 404 | 27 Jul 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) اسلام قبول کرنے والی آئرش گلوکارہ 56 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ سینیڈ او کونر ایک موسیقار، سیاستدان اور ایک گلوکارہ تھیں جن کی موت گزشتہ روز لندن میں اپنے گھر میں ہوئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق 56 سالہ گلوکارہ نے 2018 میں اسلام قبول کیا تھا اور پولیس کی جانب سے بتایا جارہا ہےکہ وہ اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئیں تاہم ان کی موت کو مشکوک نہیں سمجھا جا رہا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکارہ کی موت کے بعد سے ان کے مداحوں کو نہ صرف گلوکارہ کی موت کا دکھ ہے بلکہ خراج تحسین پیش کرتے وقت گلوکارہ کی مذہبی شناخت کو اجاگر نہ کرنے پر بھی مداحوں کی جانب سے دکھ کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ آنجہانی گلوکارہ سینیڈ او کونر کا مشہور گانا Nothing Compares 2 U تھا جس نے عالمی شہرت حاصل کی تھی

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0