بدھ‬‮   20   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

لبریشن فرنٹ کی 5 اگست کو مشترکہ بھارت مخالف مظاہروں کی اپیل

       
مناظر: 237 | 27 Jul 2023  

 

سرینگر (نیوز ڈیسک )بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں’جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ‘ نے کنٹرول لائن کے دونوں جانب کشمیریوں سے پیل کی ہے کہ وہ اگست2019کے غیر قانونی بھارتی اقدامات اور محمد یاسین ملک کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کے خلاف 5اگست کومشترکہ احتجاج کریں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق لبریشن فرنٹ نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں برطانیہ میں مقیم کشمیریوں کیطرف سے 5 اگست کو لندن میں مشترکہ احتجاجی ریلی نکالنے کی کال کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے ایک اچھا اقدام قرار دیا۔ بیان میںبھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں اس روز مکمل ہڑتال کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ۔
بیان میں کہا گیا کہ بھارت جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کو ایک جھوٹے مقدمے میں عمر قید کی سزا سنانے کے بعد انہیں سزائے مو ت دینے پر تلی ہوا ہے۔تنظیم نے انسانی حقوق کے عالمی اداروںپر زور دیا کہ وہ محمد یاسین کی رہائی کیلئے بھارت پردباؤ ڈالیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0