لندن (نیوز ڈیسک )عیسائی کوکی برادری کے ارکان نے لندن میں برطانوی پارلیمنٹ اور بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے شورش زدہ بھارتی ریاست منی پور میںدو کوکی خواتین کی برہنہ پریڈ اور آبروریزی کے خلاف احتجاج کیا۔
نارتھ ایسٹ سپورٹ نیٹ ورک کی خواتین اور بہت سی دوسری خواتین برطانوی دارلحکومت میں سڑکوں پر نکل آئیں اور میتی (ہندو) برادری کے غنڈوں کے ہاتھوں ظلم کانشانہ بننے والی دو کوکی(عیسائی) خواتین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔
مظاہرے کے شرکانے متاثرہ خواتین کے حق میں نعرے لگائے اور انہیں انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔یاد رہے کہ منی بھارتی میں چار مئی کو متی قبیلے کے افراد نے دو کوکی خواتین کی گاؤں کی سڑکوں پر برہنہ پریڈ کرائی تھی اور ان میں سے کو آبروریزی کا نشانہ بھی بنایا تھا۔ اس شرمناک واقعے کی ویڈیوں چند روز قبل وائرل ہوئی تھی۔