بدھ‬‮   20   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

بھارت محرم کے جلوسوں کی محدود اجازت سے دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنا چاہتا ہے، تحریک وحدت اسلامی

       
مناظر: 980 | 28 Jul 2023  

سرینگر28 جولائی (نیوز ڈیسک )بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی اکائی تحریک وحدت اسلامی نے محرم الحرام کے مرکزی جلوسوں پر عائد طویل پابندی ختم کرنے کے بھارتی انتظامیہ کے فیصلے کو محض ایک دکھاوا اور دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف قرار دیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق تحریک وحدت اسلامی کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ قابض بھارتی انتظامیہ نے سرینگر میں 8ویں محرم الحرام کا جلوس نکالنے کی مشروط اجازت دی ، انتظامیہ نے اس حوالے سے کچھ بے جا اور غیر ضروری شرائط عائد کیں ، جلوس کو محض دو گھنٹوں تک محدود کرنے کے علاوہ دیگر کچھ بلاجواز شرائط رکھی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ اہل تشیع برادری کے جو نمائندے لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ کے ساتھ اس حوالے سے مذاکرات کر رہے تھے انہیں چاہیے تھا کہ وہ یہ بے جا شرائط تسلیم کرنے سے انکار کرتے کیونکہ جلوسوں کی محدود اجازت سے بھارت کو عالمی سطح پر یہ پروپیگنڈہ کرنے کا موقع ملاکہ کشمیر میں اب محرم الحرام کے جلوسوں پر کوئی پابندی عائد نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کی ہندو توا حکومت محرم الحرام کے جلوسوں کی نام نہاد اجازت کو اپنے مذموم مقاصد کے لیے استعمال کر رہی ہے۔
تحریک وحدت اسلامی کے ترجمان نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ بھارت اس طرح کے نام نہاد اقدامات کے ذریعے نہ تو آزادی پسند کشمیریوں اور نہ ہی عالمی برادری کو گمراہ کرسکتا ہے۔ مودی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں حقیقتاً ایک اور کربلا بپا کر رکھا ہے، اس نے کشمیریوں کے سیاسی، معاشرتی ، معاشی حتیٰ کی دینی حقوق تک چھین رکھے ہیں، وہ کشمیر ی مسلمانوں کو جمعہ اور عیدیں کی نماز ادا کرنے کی اجازت نہیں دے رہی۔ بی جے پی کی ہندو توا حکومت جموں وکشمیر کو کفرستان میں تبدیل کرنے کی مذموم پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ کشمیری حسینیت کے راستے پر گامزن ہیں، وہ محض اپنا حق مانگ رہے ہیں جس کی پاداش میں وقت کا یزید مودی انہیں بے انتہا جبر و استبداد کا نشانہ بنارہا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ محرم کے جلوسوں کی محدود اجازت کشمیریوں کے لیے کوئی معنی نہیں رکھتی ، وہ اس وقت تک ہرگز چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک بھارت انہیں انکا پیدائشی حق ،حق خود ارادیت نہیں دیتا، واقعہ کربلا مسلمانوں کو حق کی خاطر مر مٹنے کا درس دیتا ہے لہذا کشمیری مسلمان بھی اپنے حق کیلئے قربانیوں کا سفر مقصد کے حصول تک جاری رکھیں گے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0