منگل‬‮   2   ستمبر‬‮   2025
 
 

بھارتی پولیس بھی انتہا پسند ہو گئی ، ریلوے پولیس اہلکار نے ٹرین میں اپنے افسرسمیت 4افراد کو قتل کردیا

       
مناظر: 851 | 31 Jul 2023  

ممبئی (نیوز ڈیسک )بھارتی ریاست مہاراشٹر میں ریلوے پروٹیکشن فورس کے ایک کانسٹیبل نے ٹرین میں اپنے سینئر افسر سمیت چار افراد کو گولی مار کر قتل کر دیا۔
کانسٹیبل چیتن کمار چودھری نے اپنے خودکار ہتھیار سے گولی چلائی جس سے ریاست کے پالگھر ریلوے اسٹیشن کے قریب ریلوے پروٹیکشن فورس کے ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹراور جے پور-ممبئی سنٹرل ایکسپریس کے تین مسافر ہلاک ہوگئے۔حکام نے بتایا کہ کانسٹیبل نے چلتی ٹرین میں اپنے انچارج اے ایس آئی ٹیکا رام مینا پر گولی چلا دی۔ حکام نے بتایا کہ اپنے سینئر کو قتل کرنے کے بعد کانسٹیبل دوسری بوگی میں گیا اور تین مسافروں کو گولی مار دی۔اس کے بعد ملزم نے ٹرین سے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن گورنمنٹ ریلوے پولیس کے اہلکاروں نے اسے پکڑ لیا اور اس کا ہتھیار بھی ضبط کر لیا۔حکام نے بتایا کہ ملزم میرا روڈ ریلوے پولیس کی تحویل میں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ لاشوں کو بوریولی ریلوے اسٹیشن پر ٹرین سے نکالا گیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0