سرینگر یکم اگست (نیوز ڈیسک )بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام میں بھارتی فوج کی راشٹریہ رائفلز کے ایک اہلکار نے پھندہ لگا کرخودکشی کر لی ہے۔
بھارتی فوجی اہلکار مہیش کمار نے ضلع کے علاقے پرانے ایئرفیلڈ ٹرانزٹ کیمپ کے واش روم میں خود کو پھندہ لگاکر خودکشی کی ۔اس کے ساتھیوں کو اسکی لاش رسی سے لٹکی ہوئی ملی اور انہیں نے متعلقہ حکام کو اطلاع دی۔بھارتی فوجی کی خودکشی کے اس واقعے سے مقبوضہ کشمیرمیں جنوری 2007 سے اب تک خودکشی کرنے والے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی تعدادبڑھ کر 575ہو گئی ہے۔