ہفتہ‬‮   13   ستمبر‬‮   2025
 
 

مودی حکومت کشمیریوں کے مسائل حل کرنے میں ناکام رہی ہے،رمن بھلا

       
مناظر: 350 | 1 Aug 2023  
جموں یکم اگست (نیوز ڈیسک )بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انڈین نیشنل کانگریس کشمیر شاخ کے ورکنگ صدر رمن بھلا نے کہا ہے کہ مودی کی بھارتی حکومت کشمیری عوام کودرپیش مسائل کے حل میں مکمل طورپر ناکام رہی ہے۔
کانگریس رہنما جگپریت کور کی طرف سے رام گڑھ، سانبہ میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس نے اشیائے ضروریہ کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور کشمیری عوام کی حالت زار کی طرف مودی حکومت کی توجہ مبذول کرانے کے لیے کئی احتجاجی تحریکیں چلائی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کے برسراقتدار آنے کے بعد سے پھلوں اور سبزیوں سمیت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے، جس نے لوگوں کو دیوار کے ساتھ لگا دیا ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ اشیایہ ضرویہ کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر فوری کنٹرول کیا جائے جو روزانہ کی بنیاد پر بڑھ رہی ہیں ۔تقریب کے دوران رمن بھلا کی قیادت میں کئی اہم شخصیات نے کانگریس میں شمولیت کااعلان کیا ۔