ہفتہ‬‮   13   ستمبر‬‮   2025
 
 

معصوم کشمیریوں کا جینا محال ، کائونٹر انٹیلی جنس کشمیر کے متعدد علاقوں میں چھاپے

       
مناظر: 321 | 1 Aug 2023  

 

سرینگر یکم اگست (نیوز ڈیسک )بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کائونٹر انٹیلی جنس کشمیر نے متعدد علاقوں میں چھاپے مارے ہیں ۔
کائونٹر انٹیلی جنس کشمیرکے اہلکاروں نے بھارتی سینٹرل ریزروپولیس فورس کے اہلکاروں کے ہمراہ سرینگر ، اسلام آباد، پلوامہ ، شوپیاں ، کولگام ، بارہمولہ ، بانڈی پورہ اوروادی کشمیر کے دیگرعلاقوں میں چھاپے مارے ہیں ۔آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں چھاپوں کا سلسلہ جاری تھا۔