بدھ‬‮   20   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

بھارتی یوم آزادی پر جموں و کشمیر میں تمام لوگوں کو اپنے گھروں پر بھارتی پرچم لہرانے کا حکم

       
مناظر: 860 | 2 Aug 2023  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک )  بھارت کے زیرقبضہ جموں و کشمیر میں قابض انتظامیہ نے 15 اگست کو بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر تمام سرکاری افسران اور عوام سے اپنے گھروں پر بھارتی پرچم لہرانے کا حکم جاری کیا ہے۔ یہ ارون کمار مہتا کی صدارت میں منعقدہ ایک اعلی سطحی اجلاس میں کیا گیا جس میں بھارتی یوم آزادی کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔حکمنامے کے مطابق تمام سرکاری ملازمین کو یوم آزادی کی تقریبات میں شرکت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اورکوئی بھی سرکاری ملازم 2023ء کے یوم آزادی پر چھٹی نہیں لے سکتا۔ تمام سرکاری عمارتوں، دفاتر بشمول اسکول، کالج، یونیورسٹیوں، پنچایتوں، بلاکس، تحصیلوں اور پٹوار خانوں کو روشنیوں سے سجانے اور متعلقہ عمارتوں پر بھارتی پرچم لہرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ تمام سرکاری افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر بھارتی پرچم ، دھرتی کی مٹی اور مٹی کے چراغ کی تصاویر کے ساتھ سیلفیز کو ڈسپلے پکچر کے طور پر استعمال کریں جبکہ لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ رواں سال 15 اگست کو بھارتی یوم آزادی کے موقع پر ”میری مٹی میرا دیش“ مہم کا حصہ بنیں۔سرکاری دستاویز کے مطابق تمام انتظامی سیکرٹریوں ، محکمہ اطلاعات ، ڈویژنل کمشنر کشمیر اور ڈویژنل کمشنر جموں ، ڈپٹی کمشنرز اور محکموں کے سربراہان کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ان ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارتی یوم آزادی کی مرکزی تقریبات جموں کشمیر کرکٹ اسٹیڈیم سوناوار سرینگر اور مولانا آزاد اسٹیڈیم جموں میں ہونگی۔ ان تقریبات میں عوام کی شرکت کو ظاہر کرنے کے لئے سرکاری ملازمین کو ان میں شرکت کی ہدایت دی گئی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0