بدھ‬‮   20   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

5اگست جموں وکشمیر کی تاریخ کے سیاہ ترین دنوں میں سے ایک ہے، محمود ساغر

       
مناظر: 386 | 2 Aug 2023  

اسلام آباد02 اگست (نیوز ڈیسک ) کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیرشاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر نے 5 اگست کو کشمیر کی حالیہ تاریخ کے سیاہ ترین بابوں میں سے ایک قرار دیتے ہوئے کہ نریندر مودی کی ہندو توا بھارتی حکومت نے 2019میں اس روز جموںوکشمیر کی خصوصی ختم کرنے کی جو غیر قانونی کارروائی کی اسکا واحد مقصد مقبوضہ علاقے میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محمود احمد ساغر نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میںکہا کہ5اگست کو بھارت نے کشمیریوں کا بدترین استحصال کیا اور اس دون کو یوم استحصال کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کشمیریوں پر زور دیا کہ وہ پانچ اگست کو یوم سیاہ کے طورپر منا کر عالمی برادری کویہ واضح پیغام دیں کی انہیں بھارت کا غیر قانونی قبضہ ہرگز تسلیم نہیں۔
انہوں نے کہا کہ کشمیری حق خودارادیت کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے اوربھارتی ظلم وجبر انہی اپنا ناقابل تنسیخ حق ، حق خود ارادیت حاصل کرنے سے نہیں روک سکتا۔انہوں نے کہا کہ جموںو کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا غیر قانونی بھارتی اقدام کشمیر کی منفرد شناخت، ثقافت، آبادی پر ظالمانہ حملہ ہے۔کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے کنوینرنے کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں پر زور دیا کہ وہ بھارتی جارحیت کے خلاف 5 اگست کواحتجاجی مظاہرے ، جلسے جلوس کریں اور دنیا کی توجہ کشمیری عوام کی حالت زار کی طرف مبذول کرائیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0