بدھ‬‮   30   اکتوبر‬‮   2024
 
 

پونچھ :پہاڑی لوگوں کو شیڈول ٹرائب کا درجہ دینے کی کوششوں کے خلاف گجر بکروال طبقے کا احتجاج

       
مناظر: 768 | 2 Aug 2023  

 

جموں 02 اگست (نیوز ڈیسک )بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں گجر بکروال برادری کے افراد نے اونچی ذات کی پہاڑی برادری کو شیڈول ٹرائب(ایس ٹی) کا درجہ دینے کی مودی حکومت کی کوششوں کے خلاف زبردست احتجاج کیا۔ مودی حکومت نے اس حوالے سے ایک بل پارلیمنٹ میں پیش کر دیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مظاہرین نے بھارتی حکومت کی طرف سے پہاڑی برادری کو ایس ٹی کا درجہ دینے کے فیصلے کے خلاف نعرے لگائے۔ انہوں نے ضلع کے ایک پل سے کرشن چندر پارک کی طرف مارچ کیا ۔اس موقع پر گفتار چودھری، طالب چودھری اور دیگر نے مظاہرین سے خطاب میں کہا کہ پہاڑیوں کو شیڈول ٹرائب ریزرویشن لسٹ میں شامل کرنا گوجروں بکروالوں کے ساتھ ناانصافی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت بل کو واپس لے ورنہ مظاہروں میں شدت لائی جائے گی۔
یاد رہے کہ پہاڑی بولنے والی اونچی ذات کی برادری کو ایس ٹی کی فہرست میں شامل کرنے کے خلاف گزشتہ کئی مہینوں سے پورے مقبوضہ جموںوکشمیر میں احتجاج جاری ہے۔ گجر بکروال برادری اس بل کو واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے اپنے مویشیوں کے ساتھ سڑکوں پر نکل رہی ہے۔ تاہم بی جے پی حکومت مقبوضہ علاقے میں اپنے انتخابی گیم پلان کو مدنظر رکھتے ہوئے پہاڑی برادری کو ہندو اکثریتی جموں خطے میں اپنی پوزیشن مستحکم کرنے کے لیے اس بل کو منظور کرنے پر بضد ہے۔پیر پنچال کے آٹھ میں سے سات حصوں میں پہاڑی بولنے والی برادری اکثریت میں ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0