بدھ‬‮   23   اکتوبر‬‮   2024
 
 

امیدہے بھارتی سپریم کورٹ کشمیریوں کو انصاف فراہم کرے گی، تاریگامی

       
مناظر: 359 | 3 Aug 2023  

 

سرینگر03 اگست (نیوز ڈیسک )بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا( مارکسسٹ) کے سینئر رہنما محمد یوسف تاریگامی نے امید ظاہر کی ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ کشمیریوں کو انصاف فراہم کرے گی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ نے دفعہ 370 کی منسوخی کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت گزشتہ روز سے شروع کر دی ہے۔بدھ کے روز سے شروع ہونے والی سماعت روزانہ کی بنیاد پر ہو گی ۔ محمد یوسف تاریگامی نے کہا کہ یہ اچھی بات ہے کہ سپریم کورٹ نے درخواستوں کی سماعت کا آغاز کر دیا ہے اور مجھے امید ہے کہ عدالت عظمیٰ جموںوکشمیر کے لوگوں کو انصاف فراہم کرے گی۔یاد رہے کہ نریندر مودی کی ہندو توا بھارتی حکومت نے 5اگست2019کو بھارتی آئین کی دفعات370اور35اے منسوخی کر کے مقبوضہ جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی تھی۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0