منی پور (نیوز ڈیسک )مسیحی قبیلے کے 35افراد کی آج آخری رسومات کااعلان،حملوں کی دھمکی
امپھال (دنیا مانیٹرنگ) بھارتی ریاست منی پور میں بھی کشیدگی آخری حدودں کو چھونے لگی ،کوکی قبیلے (مسیحی) نے ہندو قبیلے (میتی) کے ہاتھوں ہلاک ہونیوالے اپنے 35افراد کی اجتماعی آخری رسومات آج اداکرنے کا اعلان کردیا۔
جسے روکنے کیلئے میتی قبیلے نے حملے کی دھمکی دے دی،ریاست کی امن وہم آہنگی پھیلانے والی کمیٹی نے بھی مسیحی قبیلے کو دھمکی دی ہے کہ وہ اس اقدام سے باز آجائے ،اس کے سنگین ترین نتائج ہونگے ۔یہ آخری رسومات چورچندپور ضلع کے گائوں میں ادا کی جائیں گی جو کہ کوکی قبیلے کا اکثریتی علاقہ ہے ۔فوج اور آسام رائفلز کی نفری علاقے میں پہنچادی گئی ۔ادھر بشنو پور میں میتی قبیلے کی خواتین نے ڈپٹی کمشنر آفس پر دھاوا بول کر انتظامیہ کو کوکی قبیلے کی آج ہونیوالی اجتماعی تدفین روکنے کا مطالبہ کر دیا۔