استنبول(نیوز ڈیسک ) ترکیہ کے شہر استنبول میں ”کشمیر کی جیلیں“ کے عنوان سے ایک ترانہ ریلز کرنے کے لیے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
یہ ترانہ معروف ترک نغمہ نگار اور مصنف ترگے ایورن Turgay Evrenنے تحریر کیا ہے۔ترانے میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ ، شبیر احمد شاہ، محمد یاسین ملک، آسیہ اندرابی ، ظفر اکبر بٹ ، نعیم احمد خان، عبدالحمید فیاض اور غیر قانونی طورپر نظر بند دیگر کشمیری حریت رہنماؤں کا ذکر موجود ہے۔ استنبول کیy Sabahattin Zaim Universitمیںمنعقدہ تقریب کی صدارت کل جماعتی حریت کانفرنس کے آزاد جموںوکشمیر شاخ کنوینر محمود احمد ساگر نے کی۔ تقریب سے محمود احمد ساغر کے علاوہ Prof. Sami Al-Arian،جماعت اسلامی آزاد جموںوکشمیر کے سابق امیر عبدالر رشید ترابی، کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموںوکشمیر شاخ کے رہنما ،الطاف احمد بٹ، تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر فہیم کیانی، مبین شاہ، فہیم کیانی اور Turgay Evren ترگے ایورن نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری نظر بند حریت رہنمائوں پر انگریزی اور ترکی زبان میں اس گانے کا اجراءایک اہم پیش رفت ہے۔
انہوںنے کہا کہ ترکی کی حکومت اور عوام نے ہر مشکل وقت میں مظلوم کشمیریوں کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کی ہے، ترگے ایورین جیسے شاعر کشمیر کی تحریک کے سفیر ہیں، جو آزادی کی جدوجہد میںمصروف کشمیریوں پر بھارتی مظالم ، مصائب ومشکلات کو دلکش انداز میں پیش کرتے ہیں۔ مقررین نے کہا کہ یہ دلکش ترانہ ضرور دنیا کے ضمیر کو جھنجھوڑنے کا باعث بنے گا۔ تقریب میں کویت سے تعلق رکھنے والے انسانی حقوق کے کارکن مجبیل الشریقہ Mejbel – Al sharikaاور بڑی تعداد میں طلباءوصحافی شریک تھے۔