سرینگر05 اگست (نیوز ڈیسک )بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع کولگام میں ایک حملے میں تین بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔
بھارتی فوج کی 34 راشٹریہ رائفلز کے اہلکاروں کو گزشتہ شام ضلع کے علاقے ہالان میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران ایک حملے میں شدید زخمی کر دیا گیا تھا۔ بعد ازاں وہ سری نگر کے فوجی ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔
آخری اطلاعات تک آپریشن جاری تھا۔
کولگام : حملے میں تین بھارتی فوجی ہلاک
مناظر: 752 | 5 Aug 2023