سرینگر06اگست(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض حکام نے ضلع بڈگام میں چار نوجوانوں کو کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتارکرلیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پولیس نے نوجوانوں کو گرفتار کرکے جموں کی کوٹ بھلوال جیل اور سرینگر کی سنٹرل جیل میں نظربندکردیاہے۔پولیس نے ان کی غیر قانونی گرفتاری کا جواز پیش کرنے کے لیے انہیں مجاہد تنظیموں کے کارکن قراردیاہے۔