بدھ‬‮   23   اکتوبر‬‮   2024
 
 

آزادی کوپورے بھارت میں لیکن سب سے زیادہ سختی سے جموں و کشمیر میں دبایاگیاہے: چدمبرم

       
مناظر: 436 | 6 Aug 2023  

 

نئی دہلی06اگست(نیوز ڈیسک ) کانگریس کے سینئر رہنما پی چدمبرم نے کہاہے کہ پورے بھارت میں آزادی کو دبایا گیاہے لیکن جموں و کشمیر میں اسے سب سے زیادہ سختی سے دبایا گیاہے۔
پی چدمبرم نے ا یک ٹویٹ میں کہاکہ بھارتی حکومت اور جموں و کشمیر کے لیفٹننٹ گورنرامن کا جشن مناتے ہیں جودفعہ370کی منسوخی کے بعد جموں وکشمیر میں نازل ہواہے۔بھارت کے سابق وزیر داخلہ نے کہاکہ میں صدر جان کینیڈی کا حوالہ دینا چاہتا ہوں جنہوں نے”قبر کے امن” اور” غلام کی خاموشی”سے خبردار کیا ہے۔ چدمبرم نے سوال اٹھایاکہ اگر جموں و کشمیر میں اتنا ہی امن ہے تو حکومت نے محبوبہ مفتی کو گھر میں نظر بند کیوں کیا اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی اور نیشنل کانفرنس کے دفاتر کو سیل کیوں کیا؟مودی حکومت نے 5اگست 2019کو جموں و کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والی دفعہ 370کو منسوخ کر دیا تھا اورریاست کو مرکز کے زیر انتظام دو علاقوں جموں و کشمیر اور لداخ میں تقسیم کر دیا تھا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0