بدھ‬‮   23   اکتوبر‬‮   2024
 
 

پونچھ میں سڑک حادثات میں دو افراد کی موت، جموں سے ڈینگی کے 25کیس رپورٹ

       
مناظر: 785 | 7 Aug 2023  

 

جموں07اگست(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں سڑک کے مختلف حادثات میں دو افراد کی موت ہوگئی ہے۔
بھارتی فوج کا ایک پورٹر بدھا امرناتھ مندر سے تحصیل ہیڈ کوارٹر منڈی کی طرف جا رہا تھا کہ آلا پیر بازار میں پہنچ کر حادثے کا شکار ہو گیا۔ اسے سب ڈسٹرک ہسپتال منڈی لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ قانونی کارروائی کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کر دی گئی۔ایک اور حادثہ سرنکوٹ کے علاقے میں اس وقت پیش آیا جب ایک بس نے موٹر سائیکل پر سوار نوجوان کو ٹکر مار دی جس سے اس کی موت ہوگئی۔
دریں اثناء جموں خطے میں اب تک ڈینگی انفیکشن کے 25کیسز سامنے آئے ہیں۔ریاست کے ملیریاولوجسٹ ڈاکٹر ہرجیت رائے نے کہاکہ جنوری سے اب تک ڈینگی کے کل 25کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان میں اکثریت ضلع جموں سے ہے اور صرف چند ہی کیس ادھم پور، کٹھوعہ اور سانبہ اضلاع سے رپورٹ ہوئے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0