بدھ‬‮   23   اکتوبر‬‮   2024
 
 

پونچھ مینڈھر میں کرفیو جیسی پابندیاں نافذ

       
مناظر: 700 | 7 Aug 2023  

 

جموں (نیوز ڈیسک ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں انتظامیہ نے ضلع پونچھ کی تحصیل مینڈھر میں کرفیو جیسی پابندیاں نافذ کر دی ہیں۔
انتظامیہ نے مینڈھر میں دفعہ 144 کے تحت پابندیاں نافذ کر دی ہیں جو اگلے احکامات تک نافذ رہیں گی۔
حکمنامے میںکہا گیا کہ عوام کی آزادانہ نقل و حرکت پر پابندی عائد ہے اور تمام تعلیمی ادارے بھی بند رہیں گے، کسی بھی قسم کے عوامی جلسوں یا ریلیوں کے انعقاد پر مکمل پابندی ہوگی۔
علاقے میں بھارتی فوجیوں، پیرا ملٹری اور پولیس اہلکاروں کی بھاری تعیناتی بھی عمل میں لائی گئی ہے جبکہ موبائل انٹرنیٹ سروس کی معطلی کی بھی اطلاعات ہیں۔بھارتی فورسز نے قصبے کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر چیک پوسٹیں قائم کر دی ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0