بدھ‬‮   20   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کی طرف سے شہید شیخ عبدالعزیز کو شاندار خراج عقیدت

       
مناظر: 981 | 8 Aug 2023  

 

سرینگر (نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے ممتاز کشمیری رہنما شہید عظیمت شیخ عبدالعزیز کو ان کی شہادت کی 15ویں برسی پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے ترجمان نے آج سرینگر میں جاری ایک بیان میں شہید رہنما کی عظیم قربانیوں کواجاگر کرتے ہوئے کہا کہ شہید شیخ عبدالعزیز حقیقی معنوں میں ایک حریت پسند تھے جنہوں نے اپنی پوری زندگی کشمیر کاز کیلئے وقف کررکھی تھی۔جاری جدوجہد آزادی میں شہید رہنماء کے کردار کاذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہید شیخ عبدالعزیز تحریک آزادی کشمیر کے ان بانیوں میں شامل تھے جنہوں نے حق خود ارادیت کے حصول کے لیے اپنی طویل جدوجہد کے دوران بے شمار آزمائشوں اور مصائب کاسامنا کیا ۔انہوں نے کہا کہ شیخ عبدالعزیز شہید کو جدوجہد آزادی کشمیر کی تاریخ میں طویل عرصے تک ان کے گرانقدر کردار اوربے مثال خدمات کی وجہ سے یاد رکھا جائے گا۔ترجمان نے ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے چیئرمین شبیر احمد شاہ کی شہید رہنما کے ساتھ طویل وابستگی کاذکر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں رہنمائوں نے برسوں تک ایک ساتھ کام کیا اوربھارتی تسلط سے آزادی کے عظیم مقصد کی انتہائی لگن اور عزم کے ساتھ جدوجہد کی۔
ادھرحریت رہنمائوں غلام محمد خان سوپوری، یاسمین راجہ، جاوید احمد میر، امتیاز ریشی، چوہدری شاہین اقبال اور غلام نبی وار نے سرینگر میں اپنے بیانات میں شہید شیخ عبدالعزیز کی تحریک آزادی کشمیر کیلئے گرانقدر خدمات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ شیخ عبدالعزیز ایک ایمانداری اور دیانتداری رہنماء تھے جنہوں نے اپنی پوری زندگی کشمیر کاز کے لیے وقف کر رکھی تھی۔
واضح رہے کہ شیخ عبدالعزیز کو 11اگست 2008کو بھارتی فوجیوں نے اس وقت گولی مار کرشہید کر دیا تھا جب وہ جموں میں مقیم ہندو انتہا پسندوں کی طرف سے وادی کشمیر کی اقتصادی ناکہ بندی کے خلاف سرینگر سے کنٹرول لائن کی طرف ایک مارچ کی قیادت کر رہے تھے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0