رانچی09اگست (نیوز ڈیسک )بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں بی جے پی رہنما اور سابق رکن اسمبلی دیویندرا کنور نے ایک مسلم نوجوان کوبیٹھکیں نکالنے پر مجبور کیا اور اسے تشددکانشانہ بنایا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع رانچی میں پیش آنے والے اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے ۔متاثرہ مسلم نوجوان کی شناخت توصیف کے طورپرہوئی ہے جو ریاست کے ضلع ڈمکا ضلع کے گائوں سادھودیہ کا رہائشی ہے۔واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیاپر وائرل ہونے کے بعد لوگ بی جے پی لیڈر کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ دیویندراکنور1995میں جھارکھنڈ مکتی مورچہ اور 2000میں بی جے پی کے ٹکٹ پرجارمنڈی حلقے سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے تاہم 2019میں وہ اس حلقے سے انتخاب ہار گئے تھے ۔