بدھ‬‮   23   اکتوبر‬‮   2024
 
 

ابھارتی لوک سبھا اجلاس میں سمرتی ایرانی کا راہول گاندھی پر بدتمیزی کا الزام

       
مناظر: 357 | 10 Aug 2023  

 

ممبئی (نیوز ڈیسک ) منی پور فسادات پر مودی حکومت کیخلاف بھارتی لوک سبھا میں اپوزیشن اتحاد کی تحریک عدم اعتماد پر دوسرے روز بھی بحث جاری رہی، اجلاس کے دوران سمرتی ایرانی نے راہول گاندھی پر بدتمیزی کا الزام لگا دیا۔
لوک سبھا میں بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ سمرتی ایرانی نے راہول گاندھی پر ’فلائنگ کس‘ کا الزام لگا کر اسے بدتمیزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ راہول گاندھی نے لوک سبھا سے جاتے ہوئے فلائنگ کس کیا، اس سے پہلے کبھی پارلیمنٹ میں کسی مرد کے ساتھ بدتمیزی کا رویہ نہیں دیکھا گیا۔
بی جے پی کی خواتین ارکان نےاسپیکر کو شکایت درج کراتے ہوئے مطالبہ کیا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج نکلوا کر راہول گاندھی کیخلاف ایکشن لیا جائے۔
سمرتی ایرانی کے الزام کے جواب میں کانگریسی رہنما نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ راہول گاندھی اراکین پارلیمنٹ کو بھائی بہن کہتے ہیں ان کا اشارہ کسی مخصوص شخص کی جانب نہیں تھا۔
بھارتی لوک سبھا میں حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر بحث کے دوسرے روز کانگریس رہنما راہول گاندھی نے مودی سرکار پر سخت تنقید کے ساتھ انہیں غدار قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم مودی آج تک منی پورنہیں گئے کیونکہ ان کیلئے منی پور بھارت نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ منی پور کو بی جے پی نے دو حصوں میں تقسیم کر کے توڑ دیا ہے، منی پور کے لوگوں کو مارکر بھارت کا قتل کیا ہے، آپ محب وطن نہیں غدار ہیں۔
راہول گاندھی کے خطاب کے دوران حکومتی ارکان نے لوک سبھامیں شورشرابا مچایا جس پر اسپیکر انہیں خاموش کراتے رہے۔
یاد رہے کہ لوک سبھا میں مودی حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر جمعرات کی شام ووٹنگ متوقع ہے۔
یہ بھی یاد رہے کہ منی پور میں 3 مئی سے جاری فسادات میں 160اب تک سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ فسادات کے معاملے پرمودی کی خاموشی پر حکومت کو اپوزیشن اتحاد کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کا سامنا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0