بدھ‬‮   30   اکتوبر‬‮   2024
 
 

سشانت سنگھ راجپوت کا قتل ہوا تھا ، پوسٹمارٹم کرنے والے ڈاکٹر کا دو سال بعد دعویٰ

       
مناظر: 494 | 26 Dec 2022  

ممبئی (نیوز ڈیسک ) اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی ڈیڈ باڈی کا پوسٹمارٹم کرنے والے ڈاکٹر نے دو سال بعد دعویٰ کیا ہے کہ اداکار نے خودکشی نہیں کی بلکہ ان کا قتل کای گیا تھا۔
کے مطابق پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹر روپ کمار نے حالیہ انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ سشانت سنگھ کے جسم اور گردن پر کئی نشانات تھے ۔میں نے اپنے سینئرز کو مطلع کیا کہ سشانت کی خودکشی نہیں بلکہ قتل کا معاملہ لگتا ہے جس پر میرے سینئرز نے مجھے کہا کہ آپ نے بس قانون کے مطابق کام کرنا ہے ۔
ڈاکٹر روپ کمار کے مطابق انہیں کہا گیا کہ جلد سے جلد لاش کی تصویریں کھینچ کر ڈیڈ باڈی پولیس کو دے دیں، اس لئے ہمیں رات کو ہی پوسٹمارٹم کرنا پڑا۔ خیال رہے کہ سشانت سنگھ راجپوت 14 جون 2020 کو باندرہ میں اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ پائے گئے تھے جبکہ اداکارہ ریا چکرورتی پر سشانت سنگھ کو خود کشی پر اکسانے اور ان کی املاک کا غلط استعمال کرنے کا الزام تھا ۔
میرے ڈیڈ کی ماروتی اور جلیبی فلم میں جلوہ گر ہونے والی ریا چکرورتی کو سشانت کی موت سے وابستہ نشیلی ادویات کی سمگلنگ کیس میں 28 روز تک جیل میں بھی رہنا پڑا تھا

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0