بدھ‬‮   20   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

شیخ عبد العز یز شہید کی قربا نیاں تحریک آزادی کشمیر کا ایک روش باب ہیں، محترمہ فریدہ بہن جی

       
مناظر: 542 | 11 Aug 2023  

 

سرینگر (نیوز ڈیسک ) کل جماعتی حریت کانفرنس کی سینئر رہنما وجموں و کشمیر ماس موومنٹ کی چیر پرسن محترمہ فریدہ بہن جی نے تحریک آزادی کشمیر کے ممتاز رہنما شیخ عبدالعزکو ان کے پندرویں یوم شہادت پرشاندار الفاظ میں خراج عقید ت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ عبد العز یز کی قربا نیاں تحریک آزادی کشمیر کا ایک روش باب ہیں اور وہ ہمیشہ کشمیریوں کے دلوں میں زندہ رہیں گے، شہیدعظیمت کا کارروان رکا نہیں،جس مقصد اور مشن کیلئے شہید نے اپنی جان قربان کردی وہ منزل کے حصول تک جاری رہے گا،
شہید شیخ عبدالعزیز کے پندرویں یوم شہادت پر اپنے پیغام میں فریدہ بہن جی نے کہاکہ شہید تحریک آزادی کشمیر کے رور رواں تھے، انہوں نے جدوجہد کشمیر میں نمایاں خدمات انجام دیں ،ان کی زندگی کشمیریوں کے لئے جدوجہد میں گزری،
انہوں نے کہاکہ کشمیر میں شہید شیخ عبدالعزیز الحاق پاکستان کی ایک علامت تھے ، پاکستان ان کی رگ رگ میں بسا ہوا تھا ، پاکستان سے محبت ان کی انتہا تھی جب وہ پہلی دفعہ پاکستان کا دورہ کرنے کے لئے گئے تو وہ پاک سرزمین پر اپنا پاوں رکھتے ہی سربہ سجود ہوگئے تھے اور پاک سرزمین کو چوماتھا جس کی سزا انہوں نے پاکستان سے واپسی پر کاٹی، بھارتی قابض انتظامیہ نے ا ن کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرایا،انہیں کئی دفعہ بھارت نے قید رکھا ان پر ظلم وتشدد کے پہاڑ توڑے گئے لیکن ان کے حوصلے میں کوئی کمی نہیں آئی اور ڈٹ کر بھارتی ہتھکنڈوں کا مقابلہ کیا اور کشمیر کی تحریک آزادی کے کاررواں کو آگے لے جاتے گئے جس میں انہو ں نے کبھی اپنے جان کی پرواہ نہیں کی جب ہند و بلو ائیوں نے کشمیر کو بھارت اور دنیا کے ساتھ ملانے والی سرینگر جموں شاہراہ بند کرنے کی دھمکی دی تو شہید عظیمت نے پاکستان کے ساتھ ملانے و الے راستے سرینگر مظفرآباد روڈ کو کھولنے کااعلان کیا اور قابض بھارتی فوج نے کارروان مظفرآباد کے قافلے پر اندھا دھند فائرنگ کرکے دیگر سو سے زائد افراد سمیت شیخ عبدالعزیز کو شہید کردیا اس طرح انہوں نے اپنے مشن میں کامیابی حاصل کرکے اپنی جان نچھاور کردیں اور شہید عظیمت کا مقام حاصل کرگئے۔
حریت رہنما نے کہا کہ شیخ عبد العز یز کی قربا نیاں تحریک آزادی کشمیر کا ایک روش باب ہیں اور وہ ہمیشہ کشمیریوں کے دلوں میں زندہ رہیں گے ،فریدہ بہن جی نے کہاکہ شہید نے جس مقصد اور مشن کے لئے اپنی جان کی قربانی دی وہ کاررواں ابھی جاری ہے اور منزل کے حصول تک یہ کاررواں جاری رہے گا۔
انہو ں نے کہا کہ بھارتی بربریت اور ریاستی دہشت گردی اب کشمیریوں کی جدوجہد کا راستہ نہیں روک سکتی ،کشمیری اپنے مقصد کے حصول کے لئے پرعزم ہیں اور شہدا کے وارثین زندہ ہیں ،شہدا کی قربانیوں سے کسی کو بھی غداری کی اجازت نہیں دی جائے گی،

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0