راولپنڈی (نیوز ڈیسک ) سکیورٹی فورسز نے کیچ کے علاقے مزبند رینج میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا ہے، جس میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ پاک فوج کے ترجمان کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران ایک دہشتگرد کو زخمی حالت میں گرفتار بھی کیا گیا، دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود برآمدہوا۔ہلاک دہشتگرد سویلین اور سکیورٹی فورسز کیخلاف مختلف کارروائیوں میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خاتمے اور دشمنوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔