بدھ‬‮   20   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

جموں وکشمیر کے بین الاقوامی مسئلے کو سرحدی یا دوطرفہ تناز عہ قرار نہیں دیا جاسکتا، اسلام آباد میں سمینار کی قرارداد

       
مناظر: 201 | 12 Aug 2023  

 

اسلام آباد( نیوز ڈیسک)کل جماعتی حریت کانفرنس کے زیر اہتمام شہید عزیمت شیخ عبدالعزیز کی یاد میں اسلام آباد میں ہونے والے سیمینار میں کہا گیا ہے کہ مسئلہ کشمیر بھار ت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں کشمیر کے ڈیڑ ھ کروڑ انسانوں کے حق خودار ادیت کا مسئلہ ہے، بھار ت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ خطہ ہے ،اس بین الاقوامی مسئلے کو سرحدی یا دوطرفہ تناز عہ قرار نہیں دیا جاسکتا۔سمینار میں اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت رائے شماری سے کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے کا مطالبہ کیا گیا۔ آزاد کشمیر مقبوضہ کشمیر اور دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں پر حصول آزادی کے لیے مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنے پر زور دیا گیا ،

سیمینار میں سابق صدر و وزیر اعظم سردار یعقوب خان،امیر جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر و گلگت بلتستان ڈاکٹر محمد مشتاق خان،ممبر قانون ساز اسمبلی و صدر جموں کشمیر پیپلز پارٹی حسن ابراہیم،کنونیئر تحریک حریت جموں وکشمیر غلا م محمد صفی ،شیخ متین،فاروق رحمانی،یوسف نسیم،محمد رفیق ڈار، شیخ محمد یعقوب ،حسن البناء زاہد صفی محمد حسین خطیب مسلم کانفرنس کے راہنما عاصم عباسی اور دیگر راہنماؤں نے خطاب کیا ،سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر و سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار محمد یعقوب خان نے کہا ہے کہ کشمیری اپنے بنیادی حق کے لیے جدوجہد کررہے ہیں کشمیری آزادی کی منزل حاصل کرکے رہیں گے،اہل کشمیر تکمیل پاکستان کی جنگ لڑرہے ہیں پاکستان نے ایک لمحہ کے لیے بھی کشمیریوں کو فراموش نہیں کیا ،شیخ عبدالعزیز کی شہادت کے نتیجے میں تحریک کو نیا ولولہ ملا،پاکستان ہمارے لیے منزل ہے ہمیں پاکستان کا شکر گزار رہنا چاہیے جس نے خود مشکلات اٹھا کر کشمیریوں کا ساتھ دیا ہے ۔سردار یعقوب نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ ہمیں مایوسی کو اپنے قریب نہیں آنے دینا کشمیر کاز کے لیے ہم سارے متحد ہیں ہم چودہ اگست پر پاکستان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں چودہ اگست کو کشمیری اپنے گھروں پر پاکستان کے سبز ہلالی پرچم لہرائیں گے کشمیری پرامن لوگ ہیں یہ اپنا حق مانگتے ہیں بھارت کو کشمیریوں کو ان کا حق دینا پڑے گا ،

امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر ڈاکٹر محمد مشتاق نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ آج ہم قوم کے ایک عظیم سپوت کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے جمع ہیں شیخ عبدالعزیز نے پوری قوم کو حریت و آزادی کا درس دیا ہے ایسی شخصیات پوری قوم کا قیمتی اثاثہ ہوتی ہیں ان کی شہادت پوری قوم کا نقصان ہوتا ہے کشمیر میں بہنے والا خون ہمارے ضمیر کو جھنجوڑ رہا ہے کہ جس مقصد کے لیے یہ قربانیاں دی ہیں ان قربانیوں کی لاج رکھنی ہے ہم سردار ابراہیم خان مرحوم سمیت تمام قائدین کی کشمیر کے لیے قربانیوں اور جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں ہمیں بطور قوم متحد ہوکر کشمیر کاز کے لیے کام کرنا ہے مقبوضہ کشمیر کی لیڈر شپ اوورسیز کشمیریوں اور بیس کیمپ کی قیادت کو مل کر کشمیر کی تحریک کے لیے منصوبہ بندی کرنا ہوگی ہمیں حوصلے اور عزم سے اپنی جدوجہد کو تیز کرنا ہوگا ہمیں اوورسیز کشمیریوں کو متحرک کرنا ہوگا ہر محاذ پر ہر فرد کو آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا مایوس اور بددل ہوے بغیر کشمیر کی آزادی کے لیے ہمہ وقت مصروف کار رہنا ہوگا بھارتی وزیر اعظم مودی کو معلوم ہونا چاہیے کہ ہم ایک رب کے ماننے والے ہیں

ہم حق پر کھڑے ہیں بھارت کے تمام تر مظالم کے باوجود آزادی کی تحریک جاری رہے گی ،ممبر قانون ساز اسمبلی سردار حسن ابراہیم خان نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ شیخ عبدالعزیز شہید نے جس نظریے کیلیے قربانی پیش کی ہے وہ ازادی اور تکمیل پاکستان کیلیے دی ہے تحریکیں بہت طویل بھی ہوتی ہیں ہمیں صبر اور استقامت کا مظاہرہ کرنا ہے لیکن کسی بھی مرحلے پر ہمیں مایوس نہیں ہونا ہے ہمیں متحد و منظم ہونا ہوگا ہم پاکستانی ہیں اور پاکستان ہمارا ہے اس نظریے کو لے کر چلنا ہے سابق کنوینر محمد فاروق رحمانی نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ شیخ عبدالعزیز شہید کی ساری زندگی جدوجہد میں گزری ہے وہ آخری دم تک آزادی کیلیے برسرپیکار رہے شیخ عبدالعزیز شہید سمیت تمام شہداء کی ان عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں

تحریک حریت کشمیر کے کنوینر غلام محمد صفی نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ شیخ عبدالعزیز کی ساری زندگی جدوجہد میں گزری ہے وہ پاکستان سے ٹوٹ کر محبت کرتے تھے وہ جب پاکستان سے تو پاکستان کی سرزمین پر قدم رکھتے ہی سجد ریز ہوگے وہ ایک مخلص اور سادہ زندگی گزارنے والے راہنما تھے اپنے کارکنوں کا بہت خیال رکھتے تھے وہ جس مشن سے وابستہ ہوے آخری سانس تک اس مشن پر کاربند رہے وہ مشکلات و مصاہب کو خندہ پیشانی سے برداشت کرتے رہے سیکرٹری جزل حریت کانفرنس شیخ عبدالمتین نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ حریت کانفرنس شیخ عبدالعزیز شہید کے مشن کو لے کر چل رہی ہے ہم شہید عزیمت شیخ عبدالعزیز کی عظیم قربانی کو ایک لمحہ کیلیے بھی فراموش نہیں کرسکتے انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور آج اس عہد کی تجدید کرتے ہیں کہ شہید کی قربانی اور جدوجہد نے ہمارے جذبوں کو حوصلہ دیا ہے انشائاللہ ہم منزل کے حصول تک ہر محاذ پر اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے اور کسی بھی مرحلے پر مایوسی کو قریب نہیں آنے دیں گے

سنیر حریت راہنما سید یوسف نسیم نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ جب مقبوضہ ریاست جموں وکشمیر میں ہندوستانی تنظیموں کا غلبہ تھا اس زمانے میں محاذ آزادی کے بعد الفتح اور جموں وکشمیر پیپلز لیگ ایک ایسی تنظیم تھی جو تحریک آزادی کشمیر کا علم لے کر چل رہی تھی شبیر احمد شاہ شیخ عبدالعزیز محمد فاروق رحمانی پیپلز لیگ کے پلیٹ فارم سے تحریک آزادی میں متحرک ہوے شیخ عبدالعزیز شہید نے عسکریت سے لے کر سیاسی محاذ پر بے مثال جدوجہد کی ہے جس دن شیخ عبدالعزیز شہید ہوے اس دن تین لاکھ سے زاہد لوگوں نے فیصلہ کیا کہ ہم مقبوضہ کشمیر سے راولپنڈی چلیں گے چناچہ اسی دوران شیخ عبدالعزیز کو شہید کردیا گیا شیخ عبدالعزیز شہید کی قربانی راہیگاں نہیں جاے گی ہم شہید شیخ عبدالعزیز کے مشن کو جاری رکھیں گے

حریت کانفرنس کے راہنما شیخ یعقوب نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ شیخ عبدالعزیز کا جو مشن ہے وہ ہر حال میں جاری رہے گا پاکستان کو کشمیریوں کی قربانیوں کو فراموش نہیں کرنا ہوگا ان قربانیوں کی لاج رکھی جاے حریت راہنما محمد رفیق ڈار نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ شیخ عبدالعزیز شہید نے جن مقاصد کیلیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا وہ مقاصد ابھی تک تشنہ تکمیل ہے ہم نے ان مقاصد کے حصول کیلیے جدوجہد کو مزید تیز تر کرنا ہوگا ریاست جموں وکشمیر کے عوام نے اپنی آزادی کیلیے تاریخ ساز قربانیاں پیش کی ہیں ان قربانیوں کی لاج رکھنی ہے ان عظیم قربانیوں کو دیکھتے ہوے اپنی پالیسیوں کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے کشمیری قوم کی جدوجہد کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہی ہے کہ ان کے مشن کو جاری رکھا جاے

حریت کانفرنس کے راہنما حسن البناء نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ ہمیں ایک لمحہ کیلیے بھی شیخ عبدالعزیز شہید کے مشن کو نظر وں سے اوجھل نہیں ہونے دینا مسلم کانفرنس کے راہنما عاصم عباسی نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ کشمیریوں نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں ان قربانیوں کا تقاضا ہے کہ بیس کیمپ کے اپنا بھر پور کردار ادا کرنا ہوگا لبریشن کیمشن کے ڈاہریکٹر راجہ خان افسر نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ شیخ عبدالعزیز شہید کا مشن آج بھی پورے عزم و حوصلے سے جاری ہے انشائاللہ منزل کے حصول تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0