بدھ‬‮   20   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

کشمیر پاکستان کی شہ رگ ،پاکستان کشمیریوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گا

       
مناظر: 268 | 13 Aug 2023  

 

اسلام آباد13اگست(نیوز ڈیسک )پاکستان کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں ان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا ہے اور کشمیریوں کو کسی بھی حالت میں تنہا نہیں چھوڑے گا۔
کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے آج جاری کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق کشمیر تقسیم برصغیر کا نامکمل ایجنڈا ہے اور بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح نے درست فرمایا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ کشمیریوں کی مقامی جدوجہد آزادی تحریک پاکستان کا حصہ ہے اور پاکستان بھارتی غلامی سے آزادی تک کشمیریوں کی جدوجہد کی حمایت کے لیے پرعزم ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان تنازعہ کشمیر کو ہر عالمی فورم پر اٹھائے گا اور عالمی برادری کو مقبوضہ علاقے میں بھارتی مظالم سے آگاہ کرے گا۔رپورٹ میں کہاگیا کہ عالمی برادری کو کشمیریوں کے حوالے سے اپنی اجتماعی ذمہ داری کو تسلیم کرنا چاہیے اور دیرینہ تنازعے کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے میں مدد کرنی چاہیے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی تسلط سے مقبوضہ جموں وکشمیرکی آزادی کے لیے ایک مضبوط، مستحکم اور معاشی طور پر طاقتور پاکستان ناگزیر ہے۔اس میں کہا گیاکہ پاکستانیوں اور کشمیریوں کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں اور کشمیر پاکستان کا حصہ بن کر رہے گا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0