\
پیر‬‮   2   فروری‬‮   2026
 
 

مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد کے پوسٹرز آویزاں

       
مناظر: 669 | 14 Aug 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی قوم کو یوم آزادی کی مبارکبادکے پوسٹرز آویزاں کردیے گئے۔ کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق یوم آزادی کی مبارکباد کے پوسٹرز وادی کے مختلف علاقوں میں چسپاں کیےگئےہیں۔ پوسٹرز پر پاکستانی عوام کو 76ویں یوم آزادی کی مبارکباد دی گئی ہے۔ پوسٹرز پر لکھا تھا کہ کشمیری اپنے آپ کو پاکستان کا حصہ سمجھتے ہیں،کشمیری بھارت کے غیر قانونی قبضے سے آزادی اور پاکستان سےالحاق کی جدوجہدکررہے ہیں۔