بدھ‬‮   20   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

مقبوضہ جموں وکشمیر کی ہائی کورٹ نے پانچ کشمیریوں کی نظربندی کالعدم قراردے دی

       
مناظر: 382 | 16 Aug 2023  

 

سرینگر16اگست(نیو زڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ہائی کورٹ نے کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت پانچ کشمیریوں کی نظربندی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں فوری طورپررہا کرنے کے احکامات جاری کئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جسٹس سنجے دھر اور جسٹس ایم اے چودھری پر مشتمل بنچ نے کئی سماعتوں میں وکلاء کے دلائل سن کر عبید نذیر صوفی ، آصف احمد لون، بلال احمد ڈار، مظفر احمد راتھر اور بلال احمد لون کی نظر بندی کے احکامات کو کالعدم قرار دیا۔ عدالت نے رہائی کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ حکام کا یہ خدشہ کہ مذکورہ افراد کے آزادرہنے سے امن عامہ کو نقصان پہنچ سکتا ہے، ان کو نظربند رکھنے کی بنیاد نہیں بن سکتا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0