بدھ‬‮   20   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

محمود ساغر کا کشمیری سیاسی قیدیوں کی حالت زار پر اظہارتشویش

       
مناظر: 692 | 16 Aug 2023  

 

اسلام آباد16اگست(نیوز ڈیسک )کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں وکشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر نے بھارت اورمقبوضہ جموں وکشمیر کی مختلف جیلوں میں غیر قانونی طور پر نظر بند حریت رہنمائوں، کارکنوں، نوجوانوں، علمائے کرام، انسانی حقوق کے کارکنوں اور صحافیوں کی حالت زار پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محمود احمد ساغر نے ایک بیان میں غیرقانونی طورپر نظربند تمام کشمیریوں کی فوری اور غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ قابض حکام نہ صرف مقبوضہ جموں وکشمیر اور بھارت کی جیلوں میں نظربندکشمیریوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک کر رہے ہیں بلکہ وہ ان کو عدالتوں میں پیش نہ کر کے جان بوجھ کر ان کی غیر قانونی نظر بندی کو طول دے رہے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی حکام کی جانب سے لگائے گئے جھوٹے الزامات پر سیاسی رہنمائوں کوطویل عرصے تک جیلوں میں رکھنے کا کوئی قانونی یا اخلاقی جواز نہیں ہے۔انہوں نے حق خودارادیت کے حصول کے لیے جاری جدوجہد کو اس کے منطقی انجام تک پہنچانے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0