ہفتہ‬‮   13   ستمبر‬‮   2025
 
 

مقبوضہ جموں وکشمیر میں قابض حکام کا 31تعلیمی اداروں، سڑکوں کا نام تبدیل کر نے کا اعلان

       
مناظر: 663 | 16 Aug 2023  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض حکام نے 17سکولوں کا نام مختلف حملوں میں ہلاک ہونے والے بھارتی پولیس اہلکاروں کے نام پر رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حکام نے مجموعی طورپر 30اسکولوں اور ایک سڑک کا نام تبدیل کرنے کا اعلان کیاہے۔قابض حکام نے مقبوضہ جموں وکشمیرکے 30سرکاری اسکولوں اور ایک لنک روڈ کا نام تبدیل کرکے مختلف حملوں میں ہلاک ہونے والے بھارتی پولیس اہلکاروں اور دیگر افراد کے نام پررکھنے کا حکم جاری کیا ہے۔