بدھ‬‮   20   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

جموں وکشمیر پر مقامی حالات سے ناواقف بیرونی نوکر شاہی کو مسلط کیا گیا ہے ، نیشنل کانفرنس

       
مناظر: 408 | 17 Aug 2023  

 

سرینگر17 اگست (نیوز ڈیسک ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نیشنل کانفرنس نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کو حکومت سے محروم کر کے اس پر مقامی حالات سے ناواقف ایک بیرونی نوکر شاہی سیٹ ا پ مسلط کیا گیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نیشنل کانفرنس کے ترجمان عمران نبی ڈار نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے یوم آزادی کی تقریر میں جموں و کشمیر کے بارے میں بات کرنے کی زحمت نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر گزشتہ تقریبا پانچ برس سے حکومت سے محروم ہے۔انہوںنے کہا کہ ہم پر بیوروکریٹس کی حکمرانی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی نے دعویٰ کیا تھا کہ دفعہ370 کی منسوخی کے بعد کشمیر میں خوشحالی اور ترقی ہو گی لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0