بدھ‬‮   20   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

مقبوضہ کشمیر: طویل القامت شخص انتظامیہ کی بے حسی کے سبب زندگی کی بازی ہار گیا

       
مناظر: 573 | 17 Aug 2023  

 

سرینگر 17 اگست (نیوز ڈیسک ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں طویل القامت شخص محمد اقبال دھنو قابض انتظامیہ کی بے حسی کی وجہ سے 38برس حکام کی عمر میں انتقال کر گیا۔ وہ سات اعشاریہ تین فٹ لمبا تھا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع کولگام کے گھاٹ ریڈوانی پایین کے رہائشی محمد اقبال نے غذائی قلت کے باعث اپنی رہائش گاہ پر آخری سانس لی۔وہ اپنے گھر تک محدو د ہو گیا تھا کیونکہ وہ اپنے جسم کو حرکت دینے کے قابل نہیں تھا۔انکے ایک رشتہ نے کہا کہ اقبال نے زندگی میں بہت مشکلات دیکھیںاور تکالیف سے پر زندگی گزاری۔ انہوںنے کہا کہ ایک وقت تھا جب وہ اپنی مضبوط صحت کے لیے جانا جاتا تھا، وہ اپنے گاو¿ں میں طاقت کی علامت تھا، اپنے خاندان کی کفالت کے لیے انتھک محنت کرتا تھا۔ تاہم بیماری کی ظالمانہ گرفت نے اسے بعد میں انتہائی کمزور کر دیا تھا۔غربت کی وجہ سے وہ اپنا علاج نہیں کرا سکاجبکہ انتظامیہ نے بھی اسکی کوئی مالی مدد نہیں کی۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0